(آئی سی ڈی او)انٹرنیشنل کلچرل ڈائیورسٹی آرگنائزیشن کے زیراہتمام آسٹریا کے شہر ویانا میں تقریب کا انعقاد

0

ویانا(محمدعامرصدیق)آئی سی ڈی اوانٹرنیشنل کلچرل ڈائیورسٹی آرگنائزیشن کے زیراہتمام آسٹریا کے شہر ویانا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصیICDO کی سی ای او اور صدر جوسیپا پالک تھیں۔

آسٹریا میں بہترین کام کرنے والے جرنلسٹ،فوٹوگرافراورآرٹسٹ کو مدعو کیا گیا تھا۔

جن لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی ان میں ICDO کی سی ای او اور صدر جوسیپا پالک،مسٹر ٹونی پہر،Isidora Colic،لوسیا کرسٹووا،شیلی جارج،انیتا زیک،مسٹر مائیکل پیٹری،فوٹوگرافر اور پاکستانی صحافی محمد عامر صدیق شامل تھے۔

مہمان خصوصی جوسیپا پالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کلچرل ڈائیورسٹی آرگنائزیشن (ICDO) آسٹریا میں رجسٹرڈ ایک این جی او ہے جو ثقافتی فرق کے بارے میں تحفظ، فروغ، بیداری اور کارروائی کرتی ہے۔

عالمی سماجی ترقی کے منصوبوں، اقدامات اور انسانی امداد کے ذریعے سماجی زندگی میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

اس کے علاوہ، ICDO انسانیت کی بھلائی کے لیے حیاتیاتی تنوع کا تحفظ کرتا ہے۔ ICDO کے دنیا بھر میں دس (10) ممالک میں مختلف پروجیکٹس ہیں۔آخر میں تمام لوگوں میں سرٹیفکیٹ دیے گئے ۔

تقریب میں پاکستانی صحافی محمد عامر صدیق کو (ای سی ڈی او) انٹرنیشنل کلچرل ڈائیورسٹی آرگنائزیشن کی جانب سے بہترین جنرلسٹ کا سرٹیفکیٹ اور ایوارڈ دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!