نیورن برگ جرمنی میں جلسہ عید میلادالنبیﷺ کا انعقاد

0

نیورن برگ(نمائندہ خصوصی)جرمنی کے شہر نیورن برگ میں عاشقان رسول ﷺ نے جامع مسجد المدینہ دارالسلام میں جلسہ عید میلادالنبی کا انعقاد کیا گیا ،نقابت کے فرائض عبدالعزیز خان نے انجام دیئے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے محمد رحیم نے کیا ،نعتوں کے گلدستے جاوید رضوی ،مختار حسین ،طارق فخر حسین ،عبدالعزیز خان نے پیش کیے جبکہ سیف الملوک و میاں بخش کے خوبصورت اشعار قمر شہزاد نے پیش کیے۔

محفل میں خاص طور پر چھوٹے بچوں سہیر علی خان ،زین مسعود نے جرمن زبان میں تقریر کرتے ہوئے حضور ؐکی سیرت بیان کی ۔

علامہ قاری خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد منانا خدا کی سنت آقا کی سنت اور صحابہ کی سنت ہے ،صحابہ کرام نے ہمیشہ حضورؐ کی شان میں نعتیں پڑھیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کو سیرت نبوی سے آراستہ کیا جائے۔

آخرمیں اجتماعی دعا کی گئی حاجی نذیر،شاہد،عبد الوحید،شیراز،عزیز خان،شہباز،عامرعلی خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!