ملایشیا:معروف کاروباری شخصیت عبدالجبار کا پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کنٹری منیجر سلمان وہاب کے اعزاز میں الوداعی ڈنر

0

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت

سلمان وہاب کو پاکستانی کمیونٹی کیلئے بھرپور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا

کوالالمپور(محمد وقار خان)ملایشیا کے شہر کوالالمپور میں دی شیف تندور ریسٹورنٹ کے مالک اور معروف کاروباری شخصیت عبدالجبار نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کنٹری منیجر سلمان وہاب کے اعزاز میں الوداعی ڈنر کا اہتمام کیا ۔

اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کنٹری منیجر پی آئی اے سلمان وہاب کی پاکستانی کمیونٹی کو بھرپور انداز میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔

ڈنر میں پاکستان ہائی کمیشن ان ملائشیا سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر حسیب اور بزنس کمیونٹی سے ملائشیا پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین داتو سری نذیر میر سلام نے خصوصی شرکت کی ۔

معزز مہمانوں میں معروف بزنس مین اسلم بھائی، شاھد اقبال، عثمان چوہدری،ناصر بھٹی ، فاروق ملک، الطاف ملک محمد انیس ،محمد حامد، محمد قدیر اور عبدالجبار نے شرکت کی۔ڈنر کے بعد معروف پاکستانی گلوکار گل خان نے اپنے فن سے مہمانوں کو محظوظ کیا ۔

اس موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے کنٹری منیجر سلمان وہاب نے شیف تندور کے مالک عبدالجبار کو بہترین پاکستانی کھانوں کو ملائشیا میں متعارف کرانے کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جانب سے شیلڈ پیش کی اور تمام حاضرین نے سلمان وہاب کیلئے دعا ئوں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!