روچڈیل ٹاؤن ہال میں نو منتخب مئیر کونسلر جینٹ ایمزلی اور ڈپٹی مئیر فیصل رانا کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
روچڈیل (محمد فیاض بشیر سے) روچڈیل ٹاؤن ہال میں نو منتخب مئیر کونسلر جینٹ ایمزلی اور ڈپٹی مئیر فیصل رانا کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد جس میں کونسل کے لیڈر نیل ایمونٹ سابق مئیر کونسلر شکیل احمد ۔ کونسلر پروفیسر افتخار احمد دیگر کونسلروں کے علاوہ کمیونٹی نے بھی شرکت کی ۔
نو منتخب مئیر جینٹ ایمزلی نے کہا کہ روچڈیل میں بسنے والی بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی اتحاد و اتفاق مثالی ہے میں اسکو مذید مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کروں گی ۔ ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا نے کہا کہ میں جس وارڈ سے بحیثیت کونسلر منتخب ہوا وہاں کی کمیونٹی کا شکریہ جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا مقامی کمیونٹی کی خدمت میرا نصب العین ہو گا ۔

سابق مئیر کونسلر شکیل احمد نے بین الثقافتی کمیونٹی اور اسٹاف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مئیر شپ کے دوران انکے ساتھ بھر پور تعاون کیا ۔ کونسل لیڈر نیل ایمونٹ نے مئیر جینٹ ایمزلی اور ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کمیونٹی کی بھرپور خدمت کریں گے ۔
تقریب میں شریک دیگر افراد نے نو منتخب مئیر و ڈپٹی مئیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ روچڈیل کے اندر بسنے والی بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی مذید مضبوط ہو گی ۔روچڈیل کونسل کو برطانیہ بھر میں یہ اعزاز حاصل ہے کہ جہاں رہائش پذیر بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق قابل ستائش و مثالی ہے۔