انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم ریاض کی تنظیمِ نو،نئےعہدیداروں کا اعلان کر دیاگیا

0

ریاض (وقار نسیم وامق) انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم ریاض کی تنظیمِ نو کر دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی تنظیم کے نئے عہدیداروں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کی سندھ دھرتی کی نمائندہ معروف سماجی تنظیم انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے نومنتخب صدر غلام قادر ملاح کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فورم کے قواعد و ضوابط میں ترامیم کی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی نئے عہدیداروں کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق نو منتخب عہدیداروں میں زاہد میاں بھٹو کو نائب صدر جبکہ انیس ملک کو جنرل سیکرٹری کے اہم عہدے پر فائز کیا گیا ہے، فورم کے سابقہ صدر ذیشان قاضی کو بطور جوائنٹ سیکرٹری، عاشق سمو کو فنانس سیکرٹری جبکہ یاسر بھٹی کو رابطہ سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

غلام قادر ملاح نے امید ظاہر کی ہے کہ انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی پاکستانی کمیونٹی کے لئے اپنی بھرپور سماجی خدمات کو جاری رکھے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!