پاکستان کے مقبول کھیل اور پنجابی ثقافت "کبڈی” کی دبئی میں مقبولیت

0

پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے لوگ بھی اس کھیل میں دل چسپی لیتے ہیں

کبڈی میچ کا اہتمام اوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین اور چکوال گروپ دبئی نے کروایا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کے مقبول کھیل اور پنجابی ثقافت "کبڈی” کو زندہ رکھنے کے لئے اوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین اور چکوال گروپ دبئی نے ایک نمائشی کبڈی میچ کا اہتمام کیا۔

جسے بیشمار پاکستانیوں اور دیگر اقوام عالم کے لوگوں نے ذوق و شوق سے دیکھا اور پسند کیا،میچ رات گئے تک جاری رہا۔

پاکستان سے آئے ہوئے معروف کبڈی کھلاڑی سہیل گوندل نے اپنے ماہرانہ جوہر دکھائے اور مخالف کھلاڑیوں پر برتری حاصل کر لی۔

میچ میں پاکستانی کمیونٹی کے ملک تصدق حسین اعوان، محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی، راجہ عاطف ظہور، چوہدری مشتاق حسین، چوہدری بشارت حسین، سردار عاشق نواز، عبدالمجید مغل، چوہدری نوید اور دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!