طارق فیضی کی جانب سے پاکستان کے نامور شاعر دلاور علی آزر کے اعزاز میں نشست کا اہتمام

0

نشست میں نظامت کے فرائض صائمہ نقوی نے انجام دیئے

دلاور علی آزر کے خوبصورت کلام نے تمام حاضرین سے داد وصول کی

دوبئی(طاہر منیر طاہر) طارق فیضی نے پاکستان کے نامور شاعر دلاور علی آزر کے اعزاز میں ایک خوبصورت نشست کا اہتمام کیا، اس مشاعرے کی صدارت دلاور علی آزر نے کی۔

نظامت کے فرائض صائمہ نقوی نے انجام دیئے۔ شاعری شاعر کی پہچان ہے۔شاعر زندگی لگا دیتے ہیں اپنی شاعری کو کمال عروج تک پہنچانے میں اور طارق فیضی کا خاصہ یہ ہے کہ ادب شناس ہونے کے ساتھ ساتھ وہ جوہر شناس بھی ہیں وہ گدڑی میں چھپے ہوئے لعل ڈھونڈنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

ان کی یہی مہارت ہمیں اس نشست میں بھی نظر آئی، جو شعراء اس نشست میں تشریف لائے ان سب کو دیکھ کر یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے جوہری نے جواہر کے منہ کھول دیئے ہوں ۔ جن شعرا نے اپنے کلام سے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا اور اپنے اشعار دلوں پر نقش کر دئیے۔

ان میں میگی اسنانی، نصرت نفیس، نصر نعیم، احمد رضا، احیاءالاسلام، شاداب الفت، شہبازشمسی تمام شعراء نے اپنے خوبصورت کلام سے حاضرین کو نوازا اور دلاور علی آزر کے خوبصورت کلام نے تمام حاضرین سے داد وصول کی ۔

آخر میں ہندوستان سے آئے مشہور گائیک دھن جنے کول نے اپنے گیتوں سے محفل میں رنگ بھر دیئے۔خصوصی شرکت کرنے والے مہمانوں میں ساحل، نیر سروش سید اخلاق نقوی،طحہ، وغیرہ شامل ہیں۔

سب نے طارق فیضی کی اردو ادب کیلئے خدمات کو سراہا اور طارق فیضی نے دلاور علی آزر کو تحفہ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!