MWIنےسابق دفاعی چیمپئنB4Bکو شکت دے کر چنار سپر لیگ سیزن v کا فائنل جیت لیا

0

جیتنے والی ٹیم کو 8000درہم اوررنر اپ ٹیم کو 4000 درہم کی نقد انعامی رقم دی گئی

معروف کشمیری بزنس مین سردار ساجد اقبال عباسی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

دوبئی(طاہر منیر طاہر) MWIنےسابق دفاعی چیمپئنB4Bکو شکت دے کر چنار سپر لیگ سیزن v کا فائنل جیت لیا۔ جیتنے والی ٹیم کو پاک چنار ونگ کی انتظامیہ کی طر ف سے 8000درہم اوررنر اپ ٹیم کو 4000ہزار درہم کی نقد انعامی رقم دی گئی۔

کھیل ہماری زندگی کا بہت اہم حصہ ہیں حقیت میں ہمیں اپنی شناخت دینے میں یہ سب سے تکنیکی حصہ ہے ،کھیل باصلاحیت اور شوق پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے جس کا مقصد انسانی ذہنی اور جسمانی دبائو سے آزاد ہوتا ہے ان خیالات کاا ظہار یواے ای میں مقیم معروف کشمیری بزنس مین سردار ساجد اقبال عباسی نے گزشتہ روز پاک چنار ونگ کرکٹ سیزن Vپانچ کے فائنل میچ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فائنل تقریب میں چیئر مین راجہ محمد حنیف، معروف کشمیر ی بزنس مین، الشرق رئیل سٹیٹ کے سی ای او راجہ عاشق،ڈاکٹر شاہد زمان وائس پریذ یڈنٹ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، زاہد حسن جنرل سکرٹیری پاکستان ایسوسی ایشن دبئی،ا لرب ٹینٹ کے سی ای او راجہ واجد کبیر، راجہ عبدالروف، ابوبکرامیتاز،پاکستان سے آئے ہوئے مہمان ثاقب نعیم، عباس کاشر، ابرار آزاد ایڈووکیٹ، ڈاکٹر حسنین، ڈاکٹر شفقت،ڈاکٹر ماجد، شہزاد اسلم،سلطان فاتح، خان کبیر، عمران عزیز چیئر مین فاذ گروپ،سردار خالد مغل، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی مقبول اسلام، ارسلان، مشتاق خا ن، پیر عبدالجبار، غالب آزاد، مامون عباسی خالد عباسی، اکرام خان، ناصر بنگش، عمر فاروق، محمد فہد، راجہ ساجد علی ساجد، ثاقب عباسی،ساجد مشتاق،محمد طفیل، راجہ یاسر،راجہ طاہر،عابد چغتائی، آصف راٹھور، راجہ اسد خالد، رانا نصیر، ارشد ملک، انعام عباسی، ارشد ملک، راجہ ظفر حیات،راجہ شجاعت صابر سمیت کشمیر ی و پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعد اد میں شرکت کی۔

تقریب میں سٹیج سیکرٹر ی کے فرائض ڈائریکٹر سپورٹس پاک چنار ونگ دبئی سردار نقاش نے سرانجا م دیے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی معروف کشمیری بزنس مین سردار ساجد اقبال عباسی تھے ،تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سردار ساجد اقبال عباسی نے کہا کہ میں چنارونگ سپر سیزن vکا انعقاد کروانے پر پوری انتظامیہ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،چار سالوں سے یہ سیزن ہورہا ہے جو ہر سال سے بہتر ہوتا ہے۔

میرے نزدیک یہ جو پانچواں سیزن ہوا ہے نمبر ون پر چلا گیا ہے، انھوں نے کہاکہ میں جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں ،جب دوٹیمیں میدان میں اترتی ہیں توایک نے جیتنا ہوتا ہے اور ایک نے ہارنا ہوتا ہے جو اچھا کھیل پیش کرتی ہے وہ جیت جاتی ہے مجھے جیتنے والی ٹیم کی خوشی ہوئی ہے، میری ذاتی خواہش بھی تھی کہ MWIکی ٹیم B4B سے جیت جائے تاکہ کرکٹ میں کوئی تبدیلی رونما ہو۔

پچھلے سیزن کی ونر B4Bتھی جس نے اپنے چیمپئن ہونے کا دفاع ضرور کیا اور فائنل تک پہنچنے کا ا عزاز حاصل کیا، میں مبارکباد پیش کرتا ہوں لیکن سب سے بڑی خوشی MWIکے فائنل جیتنے کی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ انشااللہ جو سپر چنار کرکٹ سیزن سکس ہو گا اس میں اس سے بہترین تبدیلی لائیں گے، کشمیر کے حوالے سے کوئی ثقافتی، کلچر، کوئی کشمیر فیسٹیول لائیں گے، یہ سلسلہ انشااللہ چلتا رہے گا ۔انھوں نے کہاکہ میں انشااللہ دھیرکوٹ میں ایک کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا اعلان کرتا ہوں، باغ کے اندر کرکٹ کا سٹیڈیم موجود ہے لیکن نوجوانوں کے لیے دھیر کوٹ میں اس طرح کے کرکٹ سٹیڈیم کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر صدر پاک چنار ونگ چیئرمین آرگنائز ٹورنامنٹ راجہ امجد کبیر نے تمام مہمانوں،میڈیا اور شائقین کرکٹ کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ سب دوستوں کے تعاون سے چنار سپر لیگ سیزن v اپنی کامیابی سے ہمکنار ہوا، جن دوستوں نے رضاکارانہ ر طور پر اس ایونٹ میں کام کیا جن میں راجہ داود شریف، عمران علی جان،نقاش ریاض، اکرام خان، ہارون بیگ، دانش طارق، خالد زمان، ندیم عبداللہ، راجہ اسامہ شبیر، راجہ ذیشان، ثاقب آزاد، راجہ اسد پرویز، فیاض مہناس، شہباز بیگ، باسط شہراد تارتاری، علی بھائی، میڈیم سے کشمیر جرنلسٹ فورم عابدچغتائی، آصف راٹھور، رانا نصیر، ارشد ملک، عاطف جنون ، انعام عباسی، جموں کشمیر جرنلسٹ فورم یواے ای سے راجہ اسد خالد، راجہ ظفر حیات، راجہ شجاعت صابر کا شکریہ جن کی انتھک کوششوں سے یہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنا ر ہو ا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرد واحد کچھ نہیں ہوتا ہے کہتے ہیں قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے جس چنار ونگ آبیاری شروع کی تھی وہ آج ایک تنا ور درخت بن چکا ہے اس کے اندر میں سمجھتا ہوں ساجد اقبال عباسی، راجہ محمد خان کا بڑا حصہ ہے، ہر سیزن کے لیے ان کی جو ہمارے ساتھ خدمات ہیں ان کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ، میں اپنے سب سپانسر کا شکریہ اد ا کرتا ہوں جن کی بدولت یہ میلہ سجا ہے، میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جن سے اپنے سپانسر کا شکریہ اد ا کر سکوں ۔

تقریب سے چنار سپر لیگ کے بانی راجہ دا ئو د شریف نے چنار سپر لیگ کی اہمیت اور افادیت بتاتے ہو ئے کہا کہ ہم نے چار سال قبل اس سیز ن کی شروعات کی تھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج ہم سیزن پانچ کو مکمل کرچکے ہیں ،میں سب سے پہلے سب دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس کے ساتھ ساتھ میں فائنل جتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں گو کہ B4B میری بھی پسندیدہ ٹیم تھی جس نے بہت کوالٹی کھیل پیش کیا ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، انھوں نے کہاکہ چنار ونگ پاکستان دبئی ایسوسی ایشن کی ایک سب رجسٹر کمیٹی ہے ،چنار سپر لیگ کا آغاز ہم نے2018 میں کیا تھا، اس کے بانی راجہ اسد خالد ہیں جموں کشمیر جرنلسٹ فورم کے صدر ہیں، میں اس سٹیج کے وساطت سے راجہ اسد اور اس کی پوری ٹیم کو مبارکبا د پیش کرتا ہوں، ان سب کے تعاون سے اس لیگ کا آغاز کیا اور ہم مسلسل پانچ سیزن کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، میں پوری چنار ونگ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے نہ صرف کھیل کے میدان میں رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات میں پیش پیش رہے بلکہ جب پاکستان کے اند رسیلاب آیا تو ان دوستوں نے رضار کا رانہ طور پر اپنی ڈیوٹی سے ہٹ کر اپنی خدمات پیش کی ہے ،ہمارے پا س یہی دوست بہت بڑا سرمایہ ہیں، انہی کی بدولت پاک چنار ونگ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں اپنا نام پیدا کیا ہے، ہر سال کی طرح سیزن کو کامیاب بنانے میں ساجد اقبال عباسی فلائی ہاک کے سی ای او،راجہ محمد خان، راجہ محمدعاشق الشرق رئیل سٹیٹ کے سی ای او اورجتنے بھی ہمارے سپانسر ہیں سب کی کوششوں سے یہ سیزن ہر سال کامیاب ہوتا ہے، میں سب کا شکریہ ادا کرتاہوں ۔

تقریب سے زاہد حسن نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ میں پاک چنار ونگ دبئی کی پوری ٹیم کو مبارکبا د پیش کرتاہوں، جو اس دیارغیر میں پچھلے پانچ سالوں سے مسلسل یہ ایونٹ کرواتے ہیں اور ہر ایونٹ کو پہلے سے زیادہ خوبصورت دیکھتے ہیں، اس طرح کے ایونٹ سے ایک دوسرے کے تعلقات میں بہتری آتی ہے، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے درمیان رابطے مضبوط ہوتے ہیں ،میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی طرف سے پاک چنار ونگ کی پوری ٹیم کو سیزن vکا انعقاد کرنے پر اور آج خوبصورت اختتام کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، انشااللہ یہ سفر جاری رہے گا ، پاک چنار ونگ کو جہاں بھی ہمارے تعاون کی ضرورت ہو گی ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، یہ ایک مثبت ایونٹ ہے ایسے ایونٹ اس دیار غیر میں بسنے والوں کے حوصلے بھی ہیں طاقت بھی ہیں اور سب سے بڑھ کر ایک دوسری کمیونٹی کے ساتھ تعلقات بھی استوار ہوتے ہیں ۔تقریب کے آخرمیں مہمان خصوصی سردار ساجد اقبال عباسی اور تقریب میں شریک تمام مہمانوں نے ٹورنامنٹ میں ونر اپ، رنر اپ ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!