چیئرمین ایم آئی ایچ گروپ میاں عمرابراہیم کے صاحبزادے محمد اور عائشہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

0

میاں عمرابراہیم نے تمام مہمانوں کا ریڈ کارپٹ پر پھولوں کے گلدستوں سے شاندار استقبال کیا

دبئی( طاہرمنیرطاہر)ایم آئی ایچ گروپ کے چیئر مین میاں عمر ابراہیم کے صاحبزادے محمد اور عائشہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، ولیمہ کی تقریب دبئی کے فائیو سٹار میں منعقد کی گئی، جس میں مہمان خصوصی عزت مآب شیخ ماجد راشد المعروف اور عزت مآب شیخ سلطان المعلہ تھے ان کے ہمراہ حذیفہ ابراہیم، یعقوب ال علی اور دیگر سیکیورٹی سٹاف ممبر تھے۔

میاں عمر ابراہیم نے تمام مہمانوں کا ریڈ کارپٹ پر پھولوں کے گلدستوں سے شاندار استقبال کیا ،ولیمہ تقریب میں دلہا اور دلہن کی آمد پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا، میوزک کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور حاضرین نے خوب انجوائے کیا۔

اس موقع پر شادی کا خوبصورت کیک کاٹا گیا، دعوت ولیمہ کی تقریب میں میاں عمر ابراہیم کے سمدھی طاہر نیاز نے شیخ سلطان المعلہ سے ملاقات کی۔

ولیمہ میں مسز ارم عمر، مسز فضیلت طاہر، عمریم عمر، فادیہ اریج، فیملیز ممبر سے وقار یوسف، مختار پارٹیکا، محمد علی باوانی، سید مسرور، عفران ملا، شارق محمود، ندیم خان، حسام عمر، فراز، ہیری کمار، ناصر العتیبی، پاکستان بزنس کونسل کے صدر محمد اقبال داؤد، قونصلیٹ سے سلیم سلطان، چیمپئن تیون کے چیئر مین شبیر مرچنٹ، پختون بزنس ویلفیئر کے صدر انجینئر محمد زبیر خان، کامران ریاض، راشد اشرف، مسز عائشہ نظام، محمد نظام، حاجی محمد یاسین، یاسر امتیاز، ملک خادم حسین، حاجی مقبول حسین، افتخار ہمدانی، ڈاکٹر ایس ایم طاہر، انیس احمد، احمد شیخانی، سلطان محمود، راجہ عابد حسین، راجہ ابو بکر آفندی، راجہ محسن، سید آصف زمان، رضوان عبداللہ، چوہدری انیس الرحمن، عرفان قمر گوندل، یاسمین کنول، حماد چوہدری، میاں منیر ہانس سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے فیملیز کیساتھ شرکت کی۔

آخر میں میاں عمر ابراہیم اور انکے سمدھی طاہر نیاز نے تمام دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، اور بہترین کھانے سے تواضع کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!