سویڈن:لیپرڈز کورئیر سروسز کے رائڈرز کاروباری شپمنٹ ہڑپنے لگے

0

پاکستان میں اب عوام کا کورئیر سروسز سے بھی اعتماد اٹھنے لگا

صارفین کے پارسل منزل تک پہنچنے سے قبل ہی رائڈرز غائب کردیتے ہیں

سٹاک ہوم(رپورٹ:زبیر حسین)پاکستان میں اب عوام کا کورئیر سروسز سے بھی اعتماد اٹھنے لگا، لیپرڈز کورئیر سروسز کے رائڈرز کاروباری شپمنٹ ہڑپنے لگے،صارفین اپنے پارسل بک کرواتے ہیں مگر وہ منزل تک پہنچنے سے قبل ہی رائڈرز غائب کردیتے ہیں۔

سویڈن کی کاروباری شخصیت محمد سرور نے کاروبار کی غرض سے کپڑوں کے سیمپل بک کروائے جو فیصل آباد سے کراچی جانے تھے، پارسل کراچی میں موصول نہیں ہوا جبکہ لیپرڈز کورئیر کی جانب سے میسج موصول ہوا کہ پارسل پہنچا دیا گیا ہے۔ جب کسٹمر سروسز سے رابطہ کیا گیا تو یہ کہہ کر بات ٹال دی گئی کہ ہم آپ کی شکایت کا اندراج کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیپرڈز کورئیر سروسز کا پارسل نمبر CN: FS591705571 فیصل آباد سے تو نکلا مگر کراچی میں موصول نہیں ہوا۔ جبکہ کسٹمرسروس کا کہنا ہے کہ پارسل پہنچا دیا گیا۔

محمد سرور نے میڈیا کے لئے پیغام ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہم رمضان المبارک میں غریبوں میں مٹھائیاں اور کپڑے بھی تقسیم کرنے کے لئے کورئیر سروسز کی مدد لیتے ہیں لیکن اکثر اوقات ہمارے پارسل غریبوں تک نہیں پہنچ پاتے ۔

محمد سرور نے حکومتِ پاکستان سے درخواست کی کہ اگر بیرونِ ملک سے سرمایہ کاری بڑھانی ہے تو ملک میں کاروباری افراد کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!