ٹوکیو(عرفان صدیقی)پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران،ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈائریکٹر ہیں۔ وہ استاد ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر،نقاد،سفرنامہ نگار اور ریڈیو/ٹی وی پروگراموں کے میزبان ہیں۔ وہ جاپان کے تین دورے کر چکے ہیں اور دائتوبنکا یونیورسٹی، ٹوکیو یونیورستی آف فارن اسٹڈیز اور اوساکا یونیورسٹی کے دوروں میں جاپان میں اردو کے فروغ کے لیے کوشاں نظر آتے ہیں۔
انہوں نے جاپان میں اردو کے حوالے سے تحقیقی مقالات لکھنے کے علاوہ جاپان۔کا سفر نامہ،گ سے گڑیا۔ ج سے جاپانی تحریر کیا،جسے بہت زیاہ مقبولیت حاصل ہوئی۔ ڈاکٹر کامران کے خیال میں جاپان کی ترقی کا بنیادی سبب جدید علوم کی تحصیل کے ساتھ ساتھ اپنی زبان و ثقافت سے محبت ہے۔
فروری 2023 میں انہوں نے جاپان کے دورے کے دوران میں جاپانی معاشرت کو ایک تخلیق کار کی آنکھ سے دیکھا اور ایک خوب صورت نظم، یارِ من جاپانی تخلیق کی۔ یہ نظم جاپان کے اہم شہروں اوساکا،ٹوکیو،کیوتو،کوبے اور کانازاوا کی ثقافت اور معاشرت کے رنگوں سے بنی قوسِ قزح کو اجاگر کرتی ہے:
یار من جاپانی (نظم)
ڈاکٹر محمد کامران
میں نے کانازاوا کے باغات میں
چیری کے پھولوں کے رنگوں
اور خوشبوؤں میں
تم کو محسوس کیا ہے
اوساگا کے روشن اجلے رستوں پر
جب برف کے روئی جیسے گالے
نور کی بارش کی صورت میں گرتے ہیں
میں اس منظر میں تم کو شامل کر لیتا ہوں
میں نے کیوتو کی گلیوں میں
گزرے وقت کی چاپ
تمھارے ساتھ سنی ہے!!!
کیوتو کے دریا سے تھوڑا آگے
مندر اور قلعے کے پیچھے
بانس کے جنگل کی نم ناک اداسی میں بھی تیری آنکھوں کی گہرائی دیکھی ہے!!!
میں نے بھاگتے،دوڑتے، پھلتے،پھولتے شہروں کے پہلو میں
ایک ایسی تہذیب کو غور سے دیکھا ہے
جس کا مسکن
ہر جاپانی کا دل ہے!!!
میں نے اس دھڑکن کو تیری دھڑکن میں محسوس کیا ہے
میں جاپان میں ایک نئی دنیا کی کھوج میں جاتا ہوں
میں اس خواب میں تھوڑا وقت گزارنے جاتا ہوں
جس میں تم اور میں ہوتے ہیں
اور خلوت کے ان لمحوں میں
چیری کے باغات کی خوش بو
ہم سے ڈھیروں باتیں کرنے آتی ہے!!!!!
(کانازاوا،کیوتو اور اوساکا جاپانی شہر ہیں)
Great work on this post! The content is insightful, well-researched, and organized. It’s clear that you have a strong grasp of the subject. Thank you for sharing your expertise!
Great post! I appreciate the effort you put into explaining the topic in a clear and concise manner. It’s really helpful for someone like me who is new to this subject. Thank you!
I truly appreciate your technique of writing a blog. I added it to my bookmark site list and will