بیلجیئم : ملک محمد اجمل اوورسیز پاکستانیوں کے فوکل پرسن مقرر

0

برسلز(نمائندہ خصوصی)منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے بیلجیئم میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ملک محمد اجمل کو اپنا فوکل پرسن مقرر کر دیا۔

ملک محمد اجمل بیلجیئم کے دوسرے بڑے شہر اینٹورپن میں ایک طویل عرصے سے مقیم ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستگی رکھتے ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم ہونے کے سبب ملک محمد اجمل اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

اس لحاظ سے وہ ان مسائل کے حل اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کی معاشی حالت میں بہتری کے لئے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ بھیجنے کی جانب راغب کرنے کے لئے فعال کردار ادا کریں گے۔

ان کی تقرر پر بیلجیئم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!