سعودی عرب:جموں وکشمیر اوورسیز فورم کی جانب سے آزاد کشمیر کے سابق وزیر قانون فاروق احمد طاہر کے اعزاز میں تقریب

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں جموں وکشمیر اوورسیز فورم کی جانب سے آزاد کشمیر کے سابق وزیر قانون فاروق احمد طاہر کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے کہا کہ آزاد کشمیر کی طرح ایک روز مقبوضہ کشمیر کے باسی بھی بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے۔

دارالحکومت ریاض میں منعقدہ تقریب میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر قانون سردار فاروق احمد طاہر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں موجودہ حکومت اپنی نااہلی کی نظر ہوچکی ہے اور وزیراعظم کی نااہلی کے بعد ابھی تک نئے وزیراعظم کے انتخاب کو یقینی نہیں بنایا جاسکا اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانی اور کشمیری ملکر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے مشن کو جاری رکھیں اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھی بھارتی تسلط سے آزاد ہوکر الحاق پاکستان کرے گا۔

تقریب سے جموں وکشمیر اوورسیز فورم کے چیئرمین افتخار عباسی، جنرل سیکرٹری سردار افتخار شاکر،سردار توفیق آفتاب،انجینئر شفیق،سردار رشید،شوکت اسحاق،مدثر فاروق اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!