سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 9 جاں بحق

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہیں، پاکستانی فیملیز کے ارکان عمرہ کی ادائیگی کے بعد دارالحکومت ریاض پہنچ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کے ضلع ننکانہ صاحب کے نواحی گا ئو ں اسلام نگر اور چک 18 کے رہائشی وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں مقیم تھے، عمرہ کرنے کے بعد مدینہ منورہ سے ریاض واپسی کے لئے القصیم کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے جس میں 9 افراد لقمہ اجل بن گئے جن میں مرد، عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں ذوالفقار علی ،شہباز علی ولد محمد یونس ،ام عمارہ زوجہ شہباز علی ،عماریہ بی بی زوجہ محمد طیب گورایہ،حرم فاطمہ ولد محمد طیب ،محمد داؤد ولد طیب ،ابوذر ولد طیب ،تحریم فاطمہ ولد محمد شہباز،حریم فاطمہ محمد شہباز جبکہ زخمیوں میں زخمی محمد طیب عبدالحادی محمد شہبازعبدالوہاب ولد محمد شہباز شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!