میکسیکو میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر” آسمان میں لکھی میری چین کی کہانی” کے خصوصی پروگرام کی تقریب کا انعقاد 

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” آسمان میں لکھی میری  چین کی کہانی” کی خصوصی تقریب میکسیکو  میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی پچھتر  ہویں سالگرہ کے موقع پر کامیابی  سے  منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ میکسیکو میں چین کے سفیر ژانگ رون اور میکسیکو سینیٹ کی ایشیائی اور بحرالکاہل کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین جیڈیکول پولیونسکی نے اس تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی پچھتر ہویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے ” آسمان میں لکھی میری  چین کی کہانی” کی عالمی مہم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف الفاظ مشترکہ جذبات کا اظہار کرتے ہیں اور دنیا بھر کے جذبات اور ثقافتوں کے گہرے انضمام کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس نے عالمی جدیدیت کے لیے ترقی کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں اور تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ کو گہرا کرنے کے لیےمواقعوں کو وسعت دی ہے۔

ژانگ رون نے کہا کہ اس سال چین اور میکسیکو کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی باونویں  سالگرہ اور چین میکسیکو جامع تزویراتی شراکت داری کی گیارہویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران چین اور میکسیکو کے تمام شعبوں کی مشترکہ کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی مسلسل گہری ہوتی جا رہی ہے۔پولیونسکی نے کہا کہ ان کا چین سے تعلق30 سال سے زیادہ عرصہ کا ہے اور پانچ ہزار سال کی تہذیب اور شاندار ثقافت کے حامل ملک چین کی تاریخ تعریف سے بھرپور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں چین نے گزشتہ چند دہائیوں میں  بے مثال  ترقی اور   کامیابیاں حاصل کی ہیں  جو قابل تحسین ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!