منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اردو ادب کے فروغ کیلئے سٹاک ہوم میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

0

سویڈن (حافظ محمد عمران) دارالحکومت سٹاک ہوم میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مشاعرے کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں شریک پاکستانی شعراء کے کلام سے خوب محظوظ ہوئے۔

مشاعرے کے آغاز میں محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور ڈاکٹرعبدالقدیر کے انتقال کوایک قومی سانحہ قراردیا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سویڈن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیر کی پاکستان کے لئے دی گئی خدمات کو صدیوں یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وبا کی شدت میں کمی اورحکومت کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اردو ادب کے فروغ کے لئے دالحکومت کے علاقہ نوش بوری میں محفل مشاعرہ کی تقریب کا اہتمام کیا ۔

جس میں مرد و خواتین شعراء، سلطانہ ناز، شہناز انجم، ملک ایوب، جمیل احسن، رانا افتخار، سہیل صفدر، شکیل خان، ملک نصیر اور شاعر مرزا ابرار نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شعراء کے کلام سے خوب محظوظ ہوئے جبکہ شعراء نے ڈاکٹر طاہر القادری کی ویلفیئر کے متعلق خدمات کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!