یکم مئی کے حوالے سے پیرس میں پلس دی ریپلک کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ

0

مظاہرے میں مزدور یونین کی مختلف تنظیموں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

فرانس (رپورٹ:سلطان محمود) یکم مئی کے حوالے سے پیرس میں پلس دی ریپلک کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرہ ریلی کی شکل میں پلاس دی ری پبلک سے شروع ہو کر پلس دی بستی میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا،، مظاہرے میں مزدور یونین کی مختلف تنظیموں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پنشن اصلاحات کیخلاف مختلف نعرے درج تھے، مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

مظاہرین نے پنشن اصلاحات قانون بننے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا، مظاہرین نے میکرون حکومت کیخلاف فلک شگاف نعرے بازی بھی کی۔

اس موقع پر پولیس سکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کئے گئے تھے جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے ڈنڈے برسانے کیساتھ ساتھ واٹر کینن اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!