پاکستان کا Gi ٹیکس یورپ2025 میں اپنے سفر کا پرجوش آغاز

0

سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے Gi ٹیکس یورپ میں20 پاکستانی ٹیک کمپنیوں کی میزبانی کرنے والے پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح کیا

برلن، جرمنی (مہوش ظفر سے)21 مئی سے 23 مئی تک چلنے والی Gi ٹیکس نمائش کو دبئی سے یورپ اور جرمنی کے شہر برلن لایا گیا ہے۔ یہ نمائش ٹیکنالوجی اور انوینشن کا ملاپ ہے۔اس نمائش میں 100 ممالک سے 6 ہزار ایگزیبیٹرز نے حصہ لیا ہے۔

سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے Gi ٹیکس یورپ میں 20 پاکستانی ٹیک کمپنیوں کی میزبانی کرنے والے پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے اور یہاں ہماری موجودگی ملک کی بڑھتی ہوئی جدید صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ڈائریکٹر اف مارکیٹنگ ،پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ ، شہباز حمید کا کہنا تھا کہ جرمنی میں ہمارے پاس سو سے زیادہ ڈیلیگیٹس آئے ہوئے ہیں یہ بہت بڑا ایونٹ ہے ہمارے لئے۔

پرائیویٹ سیکٹر میں آئے آئی ٹی ایکسپرٹس کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پروڈکٹس لے کر اس نمائش کاحصہ بنے ہیں جہاں دنیا بھر کے آئ ٹی ایکسپرٹس اپنی اپنی پروڈکٹس لے کر موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]