کوالالمپور:پاکستانی سفیر محترمہ آمنہ بلوچ کی ملائشیا میں مصروف عمل پاکستانی صحافیوں سے الوداعی ملاقات

0

ملائشیا میں تعیناتی کے دوران کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی

کوالالمپور(محمد وقار خان)ملائشیا میں پاکستانی سفیر محترمہ آمنہ بلوچ کے بیلجیئم ٹرانسفر آرڈرز کے بعد محترمہ آمنہ بلوچ کی صحافیوں سے الوداعی ملاقات کی ،یہ ملاقات پاکستان ہائی کمیشن کوالالمپور کی عمارت میں ہوئی ۔ملاقات میں محترمہ نے ملائشیا میں گزرئے وقت کو یادگار اور دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند قرار دیا ۔

محترمہ آمنہ بلوچ نے بتایا کہ کووڈ19 کے سخت ترین حالات ہوں یا کوئی اور مسئلہ ، پاکستانی صحافی برادری نے ہمیشہ ملک اور کمیونٹی کی خاطر ہماری کال پر لبیک کہا اور ہماری ٹیم سے بڑھ کر فلاحی کاموں میں حصہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری ہمارے دست و بازو اور ہماری آواز ہیں۔ میں یہاں سے دوسرے ملک جا کر بھی آپ لوگوں کی دی گئی عزت اور پروفیشنل ازم یاد رکھوں گی ۔

اپنے سفارتی دور کی کارکردگی کی مختصر رپورٹ صحافیوں کو بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ19 کی تباہ کاریوں کے باوجود ہم نے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری ، سیاحتی ، دفاعی ، ماحولیاتی پروگرامز اور اشیائے خوردونوش کی درآمد کے بارے میں بہت سے اہداف حاصل کئے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی تعیناتی کے دوران اس چیز کا خاص خیال رکھا گیا کہ پاکستانی کمیونٹی کے جائز حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے ۔

ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ ہر پاکستانی کے پاسپورٹ ، شناختی کارڈ ، یا کسی بھی سرکاری کام میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایکسیڈنٹ کیس ، جیل میں محصور ، یا وفات پا جانے والے پاکستانیوں کے معاملات میں خاص کوشش کی گئی کہ ان کو کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہ پڑے اور پاکستان ہائی کمیشن کا عملہ انکو تیز ترین اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے ۔

سال 2022 میں 94 پاکستانیوں کی ڈیڈ باڈیز انکے گھروں کو بھیجی گئیں جبکہ اسی سال میں ہماری ٹیم نے مختلف جیلوں کے 58 دورے کئے ، جس میں تمام پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کرکے ان کے لئے اشیائے ضرورت کی فراہمی اور گھر والوں سے ان کی فون پر بات کروانے کے علاوہ ان کو کھانے پینے کی اشیا اور نقدی بھی فراہم کی جاتی رہی

۔محترمہ آمنہ بلوچ نے بتایا کہ 22/ 2021 میں انتھک کوششوں کی بدولت پاکستان کی ملائشیا کو ٹوٹل ایکسپورٹ 460 ملین ڈالر تک پہنچ گئی تھی ۔ہم نے پاکستانی محنت کشوں کو پیش آنے والے حادثات کے بعد ان کی انشورنس کی مد میں 140 کیسز میں تقریبا 250 کروڑ روپیہ انکی فیملیز کو ادا کروایا ۔

بریفنگ کے بعد محترمہ نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے ، بعدازاں تمام صحافتی برادری نے محترمہ آمنہ بلوچ اور انکی تمام ٹیم کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ۔آخر میں سب نے ملکی تعمیر وترقی کے لیے دعا کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!