برٹش کونسلر و کیبنٹ ممبر فار کلچر و کمیو نٹیز (تھرک کونسل) قیصر عباس گوندل روضہ رسولؐ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے

0

مدینہ منورہ(نمائندہ خصوصی)برٹش کونسلر و کیبنٹ ممبر فار کلچر و کمیو نٹیز (تھرک کونسل) قیصر عباس گوندل عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول ؐ پر حاضری کے لئے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

معروف کاروباری شخصیت اکمل حسین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر ظفر گوندل سمیت کئی شخصیات سے ان کی ملاقات ہوئی۔

مدینہ منورہ میں شیخ الراہی نے ان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا جس میں معروف مذہبی رہنماؤں، ڈاکٹرز، پروفیسر اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

بعد از عشائیہ مفتی محمد یونس نے ریاض الجنت کا خصوصی وزٹ کروایا اور دونوں نے وہاں نوافل ادا کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!