منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام بارسلونا میں عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد

0

بارسلونا (تارکین وطن نیوز)منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام بارسلونا میں عید میلاد النبیؐ کی ایک شاندارکانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مختلف تنظیمات،مسالک سیاسی و سماجی شخصیات ،بزنس مین ،صحافی حضرات اور ایک بڑی تعداد میں عُشاقِ مصطفی نے شرکت کی۔یاد رہے کہ کرونا وا ئرس کی پابندیوں کے بعد سپین میں یہ پہلا بڑا اجتماع ہوا۔

کانفرنس کا آغاز قاری محمدسیف نے کلام پاک سے کیا۔سپین کے معروف نعت خوان جن میں حافظ عاطف احتشام ،ارشد نقشبندی ،غلام مرشد ،سجاد گولڑوی ،عبدالرحمان بلوچ اور قدیر خان صاحب نے اپنے اپنے انداز میں آقا علیہ سلام کی بارگاہ میں حاضری لگوائی اور حاضرین کے قلوب کو عشق مصطفیؐ سے منور کیا۔

علامہ صادق قریشی ڈائریکٹر منہاج القرآن لندن ،بانیے تحریک نواز کیانی ،صدر منہاج القرآن سپین حسنات ہاشمی ،معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر ، چوہدری عظمت حسین مہر ،ذوا لقرنین شاہ امامیہ مشن ،عمران یونس سندل آیز بیاخے،حاجی صغیر صغیر کارنسیریا نے سٹیج کو رونک بخشی۔

منہاج القرآن سپین کے صدر حسنات ہاشمی نے سپین میں بسنے والے نوجوان طبقے کے مسائل پر بات کی اورمہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

حضور شیخ الاسلام کی کتاب آقا علیہ سلام کا اصلی خاکا جس کاسپینش ترجمہ منہاج پبلیشر سپین نے کیا ۔منہاج القرآن سپین یوتھ لیگ کے صدر صُہیب شبیر نے اس کتاب کی رونمائی کی اور حاضرین کو اس کتاب کے بارے میں آگا ہ کیا۔

علامہ صادق قریشی نے خطاب کر کے حاضرین محفل کے دلوں کو آقا علیہ سلام کی محبت سے منور کیا ۔

سٹیج سیکر ٹری کے فرائض حافظ مدثر سیکرٹری منہاج القرآن بارسلونا اور عاصم شہزاد سیکرٹری جنرل منہاج القرآن سپین نے ادا کیے ۔

قرہ اندازی کے ذریعے عمرے کے10ٹکٹ تقسیم کیے گئے۔3 ٹکٹ امانت مہر نے،2ٹکٹ عظمت مہر نے،3ٹکٹ قاری عبدالرحمن عادل تندوری نے ،1 ٹکٹ حاجی صغیر نے ، 1ٹکٹ عمران یونس سندل نے دیا۔

آقا علیہ سلام کی زُلف مبارک کی زیارت کروائی گی اور آقا علیہ سلام کے عاشقوں کے آبدیدہ مناظر دیکھے گئے۔محفل کے اختتام پر بھر پور ضیافت میلاد سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!