امریکا نے طویل عرصے بعد ڈونلڈ ارمن بلوم کو پاکستان کے لیے اپنا سفیر نامزد کردیا

0

واشنگٹن(تارکین وطن نیوز)امریکا نے طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے اپنا سفیر نامزد کردیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ارمن بلوم کو پاکستان میں امریکا کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، ڈونلڈ بلوم اس سے قبل تیونس میں امریکا کے سفیر رہے۔

وائٹ ہاؤس کا بتانا ہے کہ ڈونلڈ بلوم سینئر فارن سروس کے کیرئیر ممبر ہیں، وہ اسرائیل میں قونصل جنرل کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں جب کہ کابل سفارتخانے میں پولیٹیکل کونسلربھی رہے ہیں۔

ڈونلڈ بلوم قاہرہ، بغداد اور کویت میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ لیبیا کے لیے امریکا کے ناظم الامور ، مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی قونصل خانےمیں قونصل جنرل، بغداد میں ملٹی نیشنل فورس انگیجمنٹ سیل کے سیاسی قونصلر رہ چکے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق بلوم نے مشی گن کی یونیورسٹی سےتعلیم حاصل کی اور وہ عربی بول سکتے ہیں۔ڈونلڈبلوم کی بحیثیت پاکستان میں سفیر تعیناتی کے لیے سینیٹ کی منظوری باقی ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان میں طویل عرصے سے امریکا کا کوئی سفیر نہیں اور اس وقت انجیلاایگلر بحیثیت ناظم الامور خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!