اسلام آباد(ویب ڈیسک)یورپ میں پی آئی اے کی پروازیں بحالی کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کو ریموٹ آڈٹ میں کلیئر کر دیا۔
پی آئی اے کا ایاسا نے آن لائن آڈٹ چند ماہ قبل کیا تھا۔
یورپی ایوی ایشن ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور پاکستان سی اے اے کا فزیکل آڈٹ کرنے پاکستان آئے گی، فائنل آڈٹ میں کامیابی کے بعد پی آئی اے کی یورپ میں پروازیں بحال ہوجائیں گی۔
پی آئی اے پر جون 2020 سے یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی عائد ہے اور یہ پابندی پائلٹوں کی جعلی ڈگریوں کے انکشافات کے بعد عائد ہوئی تھی۔
یورپ میں بحالی سے پی آئی اے کو اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔