بارسلونا:ای یو پاک فرینڈ شپ سپین کے زیراہتمام پاکستان کے 76 ویں یومِ آزادی پر تقریب کا انعقاد

0

تقریب میں بچوں اور خواتین سمیت کمیونٹی کی بھرپور شرکت،پاکستان زندہ باد کے نعرے

بارسلونا (رپورٹ:کاشف شہزاد) بارسلونا سپین میںبھی جشن آزادی کا جشن منایا گیا جس میں پاکستانی پرچم اٹھائےبچوں اور خواتین سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح سپین کے شہر بارسلونا میں ای یو پاک فرینڈ شپ سپین کے صدر کامران خان کی زیر صدارت پاکستان کے 76جشنِ آزادی کے موقع پر پروگرام کا انعقاد اور بارسلونا کی اہم شاہراہ پر ریلی نکالی گئی، بارسلونا کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

ڈھول کی تھا پ پر نوجوانوں نے بھنگڑے ڈالے، بچوں اور خواتین نے پرچم فضا میں بلند کیے اور ملی نغمے پیش کر کے ملک پاکستان سے محبت پیار کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان کی آزادی کا جشن فقط پاکستان تک ہی محدود نہیں، ماہ اگست کے آتے ہی دنیا کے ہر کونے میں پاکستان کا پرچم لہراتا دکھائی دیتا ہے اور اگر بات کی جائے یورپ کی تو ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ بھی اس دن پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔

یورپ سمیت سپین میں مقیم اوورسیز پاکستانی آزادی کے اس دن کو نہ صرف گرم جوشی سے مناتے ہیں بلکہ ثقافتی میلوں کا انعقاد کرکےپاکستان کا مثبت چہرہ یورپ بھر میں متعارف کرواتے ہیں۔

پروگرام کے آخر میں پاکستان کی سالگرہ اور ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کا کیک کاٹا گیا اور ملک پاکستان کی خیر سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!