پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کیلئے پاکستان پریس کلب ملائشیا کی خدمات کو سراہتے ہیں

0

کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے PPCM کے اراکین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،شہزاد خان

ہمارے دروازے ہموطنوں کیلئے بلاتفریق کھلے ہیں،صدرPPCMاویس تاج چوہدری

کوالالمپور (محمد وقار خان) کوالالمپور ملائشیا میں پاکستان کی معروف کاروباری ، سیاسی و سماجی شخصیت شہزاد خان کی طرف سے پاکستان پریس کلب ملائشیا کے نو منتخب عہدے داران کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا ۔

اس موقع پر پاکستان پریس کلب ملائشیا کے اراکین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے ہر طبقہ سے نمایاں افراد نے شرکت کی ۔شہزاد خان نے پاکستان پریس کلب کے اراکین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کووڈ لاک ڈاون سمیت ہر موقع پر اپنے پاکستانی ہموطنوں کے مسائل کی آواز ، نہ صرف ملائشیا بلکہ پاکستانی اداروں تک بھی پہنچائی اور ان کے مسائل کے حل کی بھرپور کوشش کی ۔

شہزاد خان نے مزید کہا کہ آج کے مصروف دور میں صحافت ، ایک عبادت کی طرح ہے ، اگر صحافی اپنی ذمہ داری کو خدمت خلق کی نیت سے ادا کرے تو وہ خدا کا پسندیدہ ہوسکتا ہے اور ملائشیا کے صحافیوں کو ہم نے دیکھا ہے کہ وہ ہمیشہ کمیونٹی کے مسائل کے لیے اپنا وقت اور وسائل صَرف کرکے اپنے فرائض ادا کرتے ہیں ۔

اس وجہ سے متعدد بار پریس کلب کے دوستوں نے کئی مشکلات کا سامنا بھی کیا ، جس کے لیے ہم سب اجتماعی طور پر ان کے مشکور ہیں ۔

عشائیے میں پاکستان پریس کلب کے اراکین کے علاوہ معروف اور سینئر صحافی جاوید الرحمن کھرانہ، ضیاء الرحمن کھرانہ، ملک فاروق ، ریاض احمد، ملک الطاف احمد کے علاوہ کمیونٹی کے متعدد سرکردہ افراد نے شرکت کی ۔

آخر میں پاکستان پریس کلب ملائشیا کے نومنتخب صدر اویس تاج چوہدری نے یہ خوبصورت محفل سجانے پہ سب حاضرین و منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور پہلے سے زیادہ متحرک ہوکر کمیونٹی کی بلاتفریق خدمت کا عزم کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!