کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 58ویں کانووکیشن میں وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹرآصف محمود جاہ کو فیلو شپ کی ڈگری سے نوازا گیا

0

بلوچستان کے بیٹے اور بیٹیاں اس دھرتی کے وارث ہیں، ڈاکٹر آصف محمود جاہ

تقریب میں قائم مقام گورنر بلوچستان عبد الخالق اچکزئی ،صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ ،صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی بھی شریک تھے

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) گزشتہ دنوں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے58ویں کانوو کیشن کی تقریب کویٹہ میں منعقد ہوئی جس میں 104 ڈاکٹرز کو ایف سی پی ایس اور ایم بی بی ایس سی کی ڈگریاں دی گئیں۔

سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو ان کی پیشہ ورانہ اور سماجی خدمات کے اعتراف میں انہیں فیلو شپ کی ڈگری سے بھی نوازا۔

اس موقع پر ڈاکٹر آ صف محمود جاہ نے میڈیکل گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بیٹے اور بیٹیاں اس دھرتی کے وارث ہیں اور انھوں نے ہی اپنے صوبے کے لئے کام کر نا ہے،سال 2022 میں سیلاب اور دیگر آفات میں بلوچستان کے متاثرین کی خدمت کی تھی۔

اس تقریب میں قائم مقام گورنر بلوچستان عبد الخالق اچکزئی ،صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ سمیت صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی بھی شریک تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]