چین اورامریکہ کا یوکرین، جزیرہ نما کوریا اور دیگر بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

0

تائیوان کا مسئلہ چین اورامریکہ کے تعلقات میں پہلی ناقابل تسخیر سرخ لکیر ہے، چین کا امریکہ کوانتباہ

امریکہ ‘تائیوان کی علیحدگی’ کی حمایت نہ کرنے کے اپنے وعدے پر عمل کرے، چینی وزیرخارجہ

چینی عوام کے جائز ترقیاتی حقوق سے انکار نہیں کیا جا سکتا، وانگ ای کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے گفتگو

ویلیٹا (ویب ڈیسک) کمیو نسٹ پا رٹی آف چا ئنہ سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے دفترِ امورِ خارجہ کے ڈائریکٹر وانگ ای کے امریکی صدر کے امورِ قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ ملاقاتوں کے متعدد دور ہوئے ۔

پیر کے روز چینی میڈیا کے مطا بق فریقین نے چین اور امریکہ کے تعلقات کو مستحکم اور بہتر بنانے کے لئے واضح، ٹھوس اور تعمیری اسٹریٹجک تبادلے خیال کیا۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین اور امریکہ کے تعلقات میں پہلی ناقابل تسخیر سرخ لکیر ہے، امریکہ کو چین -امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور ‘تائیوان کی علیحدگی’ کی حمایت نہ کرنے کے اپنے وعدے پر عمل کرنا چاہیے۔

چین کی ترقی کی ایک مضبوط ،داخلی محرک قوت ہے جو ناگزیر تاریخی منطق کی پیروی کرتی ہے، اسے روکا نہیں جا سکتا ہے اور چینی عوام کے جائز ترقیاتی حقوق سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔بات چیت میں دونوں سربراہان مملکت کے بالی اجلاس میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد جاری رکھنے، دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کو برقرار رکھنے اور چین ،امریکہ ،ایشیا بحرالکاہل خطے کےامور، بحری امور اور خارجہ پالیسی پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان اہلکاروں کے تبادلے میں مزید مدد اور سہولت فراہم کرنے کے اقدامات اور ایشیا بحرالکاہل خطے، یوکرین، جزیرہ نما کوریا اور دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!