پی ٹی آئی ملائشیا کے نائب صدر سید منیر حسن شاہ اور راہنما پی ٹی آئی ملک فاروق احمد کی PPCM کے عہدیداران سے ملاقات

0

کوالالمپور(محمد وقار خان)پاکستان پریس کلب ملائشیا کے عہدیداران نے PPCM کی تنظیم نو کے بعد ، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے کوالالمپور میں پاکستان ہائی کمیشن کے افسران سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ان سے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور حل طلب معاملات پہ تبادلہ خیال کیا ۔

پی ٹی آئی ملائشیا کے نائب صدر سید منیر حسن شاہ اور سینئر راہنما پی ٹی آئی ملائشیا ملک فاروق احمد سے ایک ملاقات میں کمیونٹی کے مسائل اور انکے ممکنہ حل کے بارے میں مشاورت کی گئی اور پاکستانی کمیونٹی کی فلاح کے لیے شانہ بشانہ چلنے پر اتفاق کیا گیا ۔

فریقین نے عہد کیا کہ کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کی طرح ایک دوسرے کے دست و بازو بنیں گے ۔

سید منیر حسن شاہ اور ملک فاروق احمد نے فرداً فرداً PPCM کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

نیز سید منیر حسن شاہ کی ناسازیِ طبیعت پہ انکی مزاج پرسی کی اور انکی صحت کے لیے دعا کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!