جدہ: اوورسیز پاکستانی صحافیوں کےاعزاز میں چوہدری محمد ریاض گھمن کی جانب سے تقریب کا انعقاد

0

جدہ (خالدنواز چیمہ ) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں اوورسیز پاکستانی صحافیوں کےاعزاز میں چوہدری محمد ریاض گھمن کی طرف سے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان، یونائیٹڈ میڈیا فورم کے چیئر مین جہانگیر خان اور پاک اورسیز میڈیا فورم کے چیئرمین چوہدری ریاض گھمن ،مسرت خلیل ،خالد چیمہ ،وقار الزمان کیانی ،احمد فواد خان سواتی، کاشف مہر،محمدعدیل، مرزا مدثر، یحییٰ اشفاق ،شباب بھٹہ، عاطف علی وٹو و دیگر نے بھرپور شرکت کی۔

اورسیز میڈیا ٹیم کی طرف سے مشترکہ علامیہ جاری کیا گیا ہے کہ جدہ قونصلیٹ میں نئے تعینات ہونے والے پریس قونصلر چوہدری محمد عرفان کو خوش آمدید کہا جائے اور سروس مکمل کر کے واپس جانے والے سید حمزہ گیلانی کو شایان شان طریقے سے الوداع کہا جائیگا۔

پاک کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے اور جدہ قونصلیٹ کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور تعاون جاری رہیگا۔ غیر جانبدار ، معیاری اور مثبت صحافت کو فروغ دیا جائیگا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے لئے اقدامات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔

پاک کمیونٹی کے بامقصد پروگرامز کی بھرپور کوریج کی جائیگی ،حالیہ پاک کمیونٹی کی طرف سے سعودی یوم الوطنی پر ہونے والے پروگرامز پر بہترین میڈیا کوریج کو سراہا گیا۔

اجلاس میں بابرکت مہینے ربیع الاول کی فضیلت کے بارے بھی گفتگو کی گئی پاکستان کمیونٹی کی طرف حالیہ دنوں میں صحافیوں کے اتحاد اتفاق پر مثبت رویے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ،مستونگ میں دہشتگردی کے واقعے کی بزدلانہ کارروائی سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کی مذمت،دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!