چینی قیادت کی جانب سے پاکستان میں بم دھماکوں پر دکھ کا اظہار

0

چین کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، چینی صدر

چینی وزیراعظم اوروزیرخارجہ کی جانب سے بھی متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان میں ہونے والے بم دھماکوں پر صدرعارف علوی کو ہمدردی کا پیغام بھیجا۔

ہفتہ کے روز چائنہ میڈیا گروپ کے مطابق اپنے پیغام میں چینی صدر نے چینی حکومت اور عوام کی طرف سے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے گہرے دکھ اور ان کے اہل خانہ اور زخمیوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔

انھوں نے کہا کہ چین کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور ملک کے استحکام اور سلامتی کے لئے پاکستان کی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا رہےگا۔

چین کے وزیراعظم لی چھیانگ اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی اپنے اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام ہمدردی کے پیغامات بھیجے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!