ایتھنز (انصراقبال بسراء) منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر ایتھنز میں روحانی محفل بسلسلہ بڑی گیارہویں شریف کا انعقاد ،پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی،سماجی،صحافی ،کاروباری شخصیات اور مریدین غوث پاک کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
روحانی محفل کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری مطیع اللہ کو حاصل ہوئی ،ثنا خوانوں نے مدحت رسولؐ اور منقبت غوث اعظم پڑھ کر سماں باندھ دیا ،نظامت کے فرائض احمد فراز نے ادا کیے۔
روحانی محفل سے خطاب کرتے علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے کہا شیخ عبدالقادر جیلانی وہ ہستی ہیں جنہیں اللّہ تعالیٰ نے ولایت سے نوازا ہے، آپ کو نائب رسولؐ بھی کہا جاتا ہے آپ کے قدماین شریفین کے بغیر روح زمین پر کوئی بندا مومن ولی نہیں بن سکتا جب تک اسکے کندھے پر آپ کا قدم نہ آئے۔
آپ نے تعلیمات سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ محبوب سبحانی شاہ جیلانی نے بغداد کے منبر پر ستر ہزار افراد، صلحا اور سامعین کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا،اےلوگو یہ دنیا ایک بازار ہے تھوڑی دیر کے بعد اس بازار میں کوئی باقی نہیں رہے گا۔ دکانیں بند ہونے کو ہیں، یہ جو چہل پہل بازارِ دنیا میں نظر آ رہی ہے، نہیں رہے گی۔
لوگو! تم اس دنیا کے بازار سے وہ سودا خریدو جس کی آخرت کے بازار میں ضرورت ہے، اس لیے کہ اس بازار کے بند ہونے کے بعد ایک اگلا بازار کھلنے والا ہے۔
اس بازار کی تیاری کرو،روحانی محفل کے آخرمیں شرکاء نے کھڑے ہوکر آقا دوجہاںؐ کی ذات پر دوردوسلام پڑھا ،ملک پاکستان میں امن وسلامتی ،خوشحالی و ترقی اور امت مسلمہ کی سربلندی کےلیے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں ،محفل کے اختتام پر شرکاء کی لنگر غوثیہ سے تواضع کی گئی ۔