اسلام آباد (تارکین وطن نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق ناروے کے صدر چوہدری محمد رزاق نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کے بل کی سینٹ سے منظور ی کو خوش آئندقراردیاہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس بل کا سارا کریڈٹ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کو جاتا ہے ۔ چوہدری سالک حسین نے محنت کر کے ایسا بل پیش کیا ہے جو اوورسیز پاکستانیوں کے لئے تحفظ کی علامت بن جائے گا ۔
اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ عدم تحفظ اور ان کی جائیدادوںپر قبضہ ہے ۔ یہ بل اوورسیز پاکستانیوں کو قبضہ گروپوں سے نجات دلانے میں مدد دے گا۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ضلع گجرات کے عوام اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے تاریخ ساز جدوجہد کررہے ہیں ۔