منھاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے زیرِ اہتمام بچوں کیلئے خصوصی میلاد النبیﷺ کی محفل کا انعقاد

0

مالمو (رپورٹ:زبیر حسین) منھاج القرآن انٹرنیشنل مالمو سویڈن میں سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس برائے طلباء وطالبات کا انعقاد ہوا۔ جس میں منھاج القرآن انٹرنیشنل مالمو سویڈن کی تنظیم کے اہم ذمہ داران ،اساتذہ کرام اور والدین کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات نے بھرپور شرکت فرمائی۔

محفل کی نقابت کے فرائض لائیبہ عامر صادق اور نفیسہ اویس اور عبداللہ نے سر انجام دیے ۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور اس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیا گیا ۔

اس محفل کی خصوصیت یہ تھی کہ طلباءو طالبات نے نقابت، تلاوت کلام مجید، نعت شریف اور تقاریر میں بہت خوبصورت انداز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ طلباءو طالبات نے اردو،عربی، انگریزی اور سویڈش زبان میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

اس موقع پر منھاج القرآن انٹرنیشنل مالمو سویڈن کی طرف سے طلباءو طالبات اور اساتذہ کرام کو تعلیمی خدمات پر حسن کارکردگی کی شیلڈز بھی پیش کی گئیں اور تمام خواتین و حضرات،اساتذہ کرام اور طلباءو طالبات نے حضور کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا اور ضیافت میلاد کی خوشی میں کھانا بھی تناول فرمایا۔

اس میلاد کانفرنس2023میں محترم عامر صادق (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل مالمو سویڈن) محترم شاہد سرور (سیکرٹری جنرل Sweden Malmö ) محترم علامہ محمد اصغر قادری ( ڈائریکٹر منہاج القرآن مالمو سویڈن ) محترم علامہ محمد اویس قادری(ناظم دعوت وتربیت منھاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن) محترم حافظ فرحان علی(نائب صدر MQI Malmo Sweden ) محترم قاری کلیم اللہ،محترم حافظ ذیشان اورمنھاج القرآن انٹرنیشنل مالمو سویڈن کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی،جبکہ محترم سید حسین نقوی جو باقر العلوم (فقہ جعفریہ ) سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشریف فرما تھے۔

اس کے علاوہ باجی سعدیہ فرحان علی (صدر منہاج ویمن لیگ مالمو سویڈن )اور دیگر خواتین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت فرمائی۔اس موقع پر محترم علامہ محمد اویس قادری(ناظم دعوت و تربیت سویڈن) نے تمام والدین اور طلباء وطالبات کو نظامت تعلیمات منھاج القرآن انٹرنیشنل مالمو سویڈن کے زیر اہتمام تعلیمی اور تربیتی کلاسز کا تعارف پیش کیا اور تمام حاضرین کو اپنے بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کے لئے اس میں شمولیت کی دعوت دی۔

اس کے بعد محترم عامر صادق (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل مالمو سویڈن )نے مہمانوں اور خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا اور اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات میں بہترین کارکردگی پر شیلڈ تقسیم کرنے کا فریضہ سر انجام دیا۔

محترم شاہد سرور (صدر منہاج نعت کونسل سویڈن )نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا،اس میلاد کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!