سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

0

کانفرنس میں یورپ بھر سے عاشقان مصطفیٰ ﷺ اور پاکستانی فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی

زیورخ (نمائندہ خصوصی)سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پر نور سعادتوں بھری بابرکت سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس میں یورپ بھر سے عاشقان مصطفیٰ ﷺ کی اور پاکستانی فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز ذکر الٰہی قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا جس کی سعادت طیّب کمبوہ نے حاصل کی، مقامی اور یورپ سے آئے ہوئے ثناخوانوں نے حضور ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

کانفرنس درود و سلام سے گونج اٹھی، بچوں نے بھی اپنے اپنے انداز میں قرآن پاک کی تلاوت ،ثنا خوانی اور تقاریرکیں ۔ مقامی نعت خوانوں میں ریاض الدین قصوری، سید زین جیلانی ، محمود الحسن، عمران مزمل، ارشد سیٹھی اور دیگر ساتھیوں نے اپنے اپنے انداز میں حضور ﷺ کے ساتھ اپنے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

سعید اقبال قادری نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔ اٹلی سے آئے ہو ئے منہاج القرآن کے نوجوان اسکالر فیصل نظیر وڑائچ نے خطاب فرمایا اور دیار غیر میں بسنے والوں کو ایک ہی پیغام دیا سیرت النبی ﷺ کا دامن تھام لیں آج مسلمانوں پر زوال کی وجہ ہی ہم اپنے نبی کی تعلیمات کو بھول گئے ہیں، آج اس فتنے کے دور میں اشد ضرورت ہے کہ ہم سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ کریں اور اس پر عمل کریں۔

آخر میں سید علی جیلانی اور محمود الحسن نے درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور اجتماعی دعا سید علی الاشرفی الجیلانی نے پوری امت مسلمہ کے لئے اور فلسطینی مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

تمام احباب نے منہاج القرآن کے منتظمین کا بہترین پروگرام کروانے پر شکریہ ادا کیا، جن میں قابل ذکر نام عمران مزمل ، ارشد سیٹھی، سید اقبال قادری ، ارشد صاحب اور دیگر ساتھی مہمانوں کی تواضح لنگر محمدی سے کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!