چائنا میڈیا گروپ اور فرانسیسی ٹینس فیڈریشن کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ اور فرانسیسی ٹینس فیڈریشن نے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے، جس میں مشترکہ طور پر ٹینس کی تشہیر، ایونٹ کی نشریات اور صنعت کی ترقی میں تعاون پر اتفاق رائے کیا گیا۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیرکے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور فرانسیسی ٹینس فیڈریشن کے چیئرمین گیلس مورٹن نے تعاو کی اس یادداشت پر دستخط کیے۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ کھیل ،دنیا کو جوڑنے والا ایک کشادہ پل اور دنیا کے ساتھ مکالمے کی مشترکہ زبان ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کا سی سی ٹی وی چینل1991 سے فرنچ اوپن کے مقابلوں کو نشر کر رہا ہے اور اس کے ناظرین کی تعداد کئی سالوں سے کروڑوں میں ہے۔

اس وقت سی ایم جی نے ایونٹ کے کاپی رائٹ کی توسیع کے لیے فرانسیسی ٹینس فیڈریشن کے ساتھ اتفاق کیا ہے۔مستقبل میں سی ایم جی ،چینی شائقین کے لیے ٹینس کے بہترین مقابلے لائے گا ، چین میں ٹینس مقابلوں کو مقبولِ عام بنانے کو فروغ دیتا رہے گا اور ٹینس کی تشہیر اور ترقی میں نئی تحریک فراہم کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!