لندن (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی سٹی منڈی بہاؤالدین کے صدر ملک عدنان کی لندن آمد پر ڈپٹی مئیر تھرک بارو کونسل کونسلر قیصر عباس گوندل، معروف گلوکار سہیل سلامت اور سابق بار ڈسٹرکٹ فنانس سیکرٹری میاں طلحہ ایڈووکیٹ نے انکا ہیتھرو ائرپورٹ پر استقبال کیا۔
اس موقع پر کونسلر قیصر عباس گوندل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات بہت پرانے اور دوستانہ ہیں۔ ہمارے لیے ہر مہمان قابل احترام ہے اور ہم ملک عدنان کو برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک عدنان کا کہنا تھا کہ میں تمام دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں میرا اور ہماری پارٹی کا ساتھ دیا۔
پاکستان کی ترقی اور بقا کے لئے فری اینڈ فیئر الیکشن ضروری ہیں، ہم سب امید کرتے ہیں کہ نگران حکومت اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرے گی۔