پاکستانی نژاد امریکی فوزیہ جنجوعہ نیو جرسی کے شہر کی میئر بن گئیں

0

نیو جرسی(ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد امریکی فوزیہ جنجوعہ ریاست نیوجرسی کے شہر ماؤنٹ لوریل کی میئر منتخب ہوگئیں۔

فوزیہ جنجوعہ ماؤنٹ لارل ٹاؤن شپ، نیو جرسی کی تاریخ میں منتخب ہونیوالی پہلی پاکستانی، مسلمان اور ساؤتھ ایشیئن خاتون مئیر ہیں۔

ان کی تقریب حلف برداری کی ماضی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جس میں پراسپیکٹ پارک بورو، نیوجرسی کے میئر محمد خیر اللہ نے نو منتخب ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون فوزیہ جنجوعہ سے اُس وقت حلف لیا تھا جب وہ ڈپٹی میئر منتخب ہوئی تھیں۔

میڈیا کے مطابق پہلی پاکستانی خاتون امریکی مئیر فوزیہ جنجوعہ نے اپنے شوہر اور 4 بچوں کی موجودگی میں قرآن پاک پر عہدے کا حلف لیا۔فوزیہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پہلی مسلمان اور پاکستانی نژاد مئیر بننا میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔ مجھے اپنے پاکستانی پس منظر پر فخر ہے۔

اس سے قبل فوزیہ جنجوعہ نے ڈپٹی میئر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسلمانوں کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے لانے کے حوالے سے بھی کام کیا۔

فوزیہ جنجوعہ کے مطابق ان کے والد کا تعلق پاکستان کے شہر چکوال جبکہ والدہ کا تعلق لاہور سے ہے۔ ان کے والدین 1970 میں امریکا منتقل ہوئے تھے اور وہ امریکا میں ہی پیدا ہوئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!