پاکستانی عثمان خان کی شاندار بیٹنگ، آئی ایل ٹی20کا افتتاحی میچ جائنٹس کے نام

0

شارجہ (سپورٹس ڈیسک) یواے ای کی کرکٹ لیگ آئی ایل ٹی20 کا دوسرا سیزن شروع ہوگیا ۔ پہلا میچ دفاعی چیمپئن گلف جائنٹس اور شارجہ واریئرز کے درمیان کھیلا گیا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔

آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن گلف جائنٹس نے شاندار بیٹنگ اور باؤلنگ کی بدولت شارجہ واریئرز کو 31 رنز سے شکست دیدی۔ گلف جائنٹس نے کپتان جیمز ونس اور جیمی اسمتھ کے درمیان 5.2 اوورز میں 61 رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنرشپ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

وینس نے 35 گیندوں پر 3 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ اسمتھ نے 18 گیندوں پر 3 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔عثمان خان نے 18 گیندوں پر 4 چوکے اور ایک چھکے جبکہ جورڈن کوکس نے 22 گیندوں پر دو چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے بتیس بتیس رنز بنائے۔

شارجہ واریئرز نے مارٹن گپٹل اور جانسن چارلس کے درمیان 10.3 اوورز میں 93 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کے ذریعے ہدف کا تعاقب کیا لیکن وہ مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا سکی۔

جیمی اوورٹن نے گپٹل کو 40 اور چارلس کو 57 رنز پر آؤٹ کیا۔ گپٹل نے 30 گیندوں پر 6 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 40 رنز بنائے۔ چارلس نے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔بہترین کارکردگی پر جیمی اوورٹون کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!