سوئٹزرلینڈ: سفیر پاکستان عامر شوکت کی جانب سے اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کے اعزاز میں عشائیہ

0

برن(نمائندہ خصوصی)سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی سفیر عامر شوکت نے اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ملکی غیر ملکی افراد نے بھرپور شرکت کی۔

پاکستان ایمبیسی سوئٹزر لینڈ برن حال ہی میں تعینات ہونے والی فرسٹ سیکرٹری مس صائمہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا،ڈاکٹر امجد نے اپنی نئی کتاب کی رونمائی بھی کی۔

سفیر پاکستان عامر شوکت نے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد ثاقب کو ان کی نئی کتاب پر مبارکباد دی اور پاکستان کیلئے ان کی خدمات اخوت یونیورسٹی اور فاؤنڈیشن جیسے ادارے قائم کرنے اور اس کو کامیابی سے چلانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا اخوت ایک بھائی چارے کا نام ہے جس کا مقصد صرف جذبہ انسانی ہمدردی اور ایثار ہے۔

سفیر پاکستان نے شرکا کو بھائی چارے محبت اور ایثار کا پیغام دیا ،مزید اپنے بیان میں کہا آپ تارکین وطن پاکستان کا بہت بڑاسرمایہ ہیں اور حکومت پاکستان آپ کی ہر قسم کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اخوت فاؤنڈیشن کے مختلف پراجیکٹ اور یونیورسٹی کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا اور بتایا کیسے اخوت غریب بچوں کو مفت تعلیم اور رہنے کے لئے جگہ فراہم کر رہی ہےاور کس طرح آپ لوگ اخوت کے پروگرام میں ہما رے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں ۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے سفیر پاکستان عامر شوکت ، ڈاکٹر سعید ، انجم جوڑا کو اخوت کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کیں،عمران مزمل نے تقریب کے اختتامی الفاظ میں کہا کہ پاکستان ایک امید ہے، آئیں ہم سب مل کر پاکستان کو مضبوط بنائیں اور اخوت کے نیک کاموں میں ڈاکٹر صاحب کا ساتھ دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!