شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی

0

اسلام آباد (شوبز رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کرلی۔

شعیب ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور ثنا جاوید کی شادی کی تصاویر پوسٹ کیں۔قومی کرکٹر نے اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے الحمدللہ بھی لکھا اور ساتھ ہی قرآن پاک کی آیت بھی لکھی۔

https://www.instagram.com/p/C2T6_lbI3RJ/?utm_source=ig_web_copy_link

مختلف میڈیا رپورٹ کے مطابق ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی کی تقریب کچھ روز قبل کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں لیکن دونوں اسٹارز کی جانب سے طلاق کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

دوسری جانب اداکارہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے نکاح کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں جبکہ سال 2023 میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!