پروفیسر ڈاکٹر پیر سید محمد منظور آصف طاہر بادشاہ گیلانی کے انتقال پر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا اظہار تعزیت
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) آمین نسبت،شہنشاہ نقشبند،وارث مسند حقیقت ، شارح افکار قطب الاقطاب مقبول بارگاہ صمدیت و رسالت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پروفیسر ڈاکٹر پیر سید محمد منظور آصف طاہر بادشاہ گیلانی رحمتہ اللہ علیہ خالق حقیقی سے جا ملے۔
انکی وفات پر جہاں عالمی سطح پر امت مسلمہ اور مریدین نے اظہار تعزیت کی وہیں انکے فرمانبردار شاگرد پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی غم سے نڈھال ہیں انکا کہنا تھا کہ بحیثیت ایک راہنما و انسان جتنی صفات ایک انسان کے اندر ہونی چاہئیں وہ انکی شخصیت کا شاخسانہ تھیں۔
دین اسلام اور دکھی انسانیت کی خدمت میں انہوں نے ساری زندگی وقف کی انکے دنیا سے رخصت پر دل انتہائی رنجیدہ ہے الفاظ میں انکی شخصیت کا احاطہ مشکل ہے، رنج و غم کے ان لمحات میری تمام تر ہمدردیاں انکے خلفا ، مریدین عزیز و اقارب اور رفقا کے ساتھ ہیں۔
انکی وفات سے ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے کبھی بھر نہیں سکے گا ہم نظام قدرت کے آگے بے بس ہیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ الٰہی میں دعا ہے کہ مرحوم کے درجات بلند فرماتے ہوئے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمانے کے ساتھ آقائے کائنات والی دوجہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت و دیدار نصیب کرے، آمین ثم آمین۔