پراپرٹی شو میں قونصل جنرل حسین محمد اور نائب قونصل جنرل رحیم اللہ خان کی شرکت
بیرون ملک مقیم کمیونٹی کے لئے یہ ایک اچھا پروجیکٹ ہے جس میں سرمایہ کاری اور منافع دونوں محفوظ ہیں
پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین محمد اقبال داؤد اور پاکستان بزنس کونسل کے ڈائریکٹر محمد شبیرمرچنٹ نے پروجیکٹ کا دورہ کیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) شیخانی گروپ اور ڈی ایچ اے سٹی نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں انٹرنیشنل پراپرٹی شو میں شیخانی کلچرل سٹی پروجیکٹ کے لیے اسٹالز لگائے۔ جس میں قونصل جنرل حسین محمد، نائب قونصل جنرل رحیم اللہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر شیخانی کلچرل سٹی کے احمد شیخانی چیئرمین شیخانی کلچرل سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر مزمل شیخانی، ڈی ایچ اے سٹی ایڈ اے ڈی کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر سہیل امتیاز اور بریگیڈیئر عمران نقوی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
اس موقع پر احمد شیخانی اور سہیل امتیاز نے کہا کہ دبئی میں بیرون ملک مقیم کمیونٹی کے لیے یہ ایک اچھا اقدام ہے کہ سرمایہ کاری اور منافع دونوں محفوظ ہیں اور ہم انشاء اللہ اچھے پروجیکٹ کو کامیاب بنائیں گے۔ جس سے عام کاروبار کو بھی فائدہ ہوگا۔
اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین محمد اقبال داؤد، پاکستان بزنس کونسل کے ڈائریکٹر محمد شبیرمرچنٹ، سلطان مصطفی، مصطفی ہیمانی، سعد خان، سمیر شیخانی، انجینئر پیر خان، سلطان محمود، محمد نفیس، چوہدری جاوید اقبال، خرم عثمانی، جواد دلاور، شاد احمد، محسن جاوید، شکیل احمد، زاہد اقبال، فخر علی اور دیگر کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں اس پراجیکٹ کا دورہ کیا، آخر میں مہمانوں کو اور شیلڈز گفٹ بھی پیش کئے گئے۔