برطانیہ کے شہر لوٹن میں کوٹلی آزاد کشمیر کے محلہ چھنی میں زیر تعمیر مسجد کے حوالہ سے کوٹلی بوائز کا مشاورتی اجلاس
لندن (تارکین وطن نیوز) کوٹلی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے کوٹلی کے احباب (کوٹلی بوائز) کا ایک مشاورتی اجلاس برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے نواحی شہر لوٹن میں منعقد ہوا۔ جس میں کوٹلی آزاد کشمیر کے محلہ چھنی میں زیر تعمیر مسجد کے حوالہ سے غور و حوض کیا گیا ۔
کوٹلی بوائز کے اجلاس کے دو سیشن منعقد ہوئے۔ پہلے دور کے اجلاس کی صدارت انوار الحق عباس نے کی۔ جبکہ دوسری میٹنگ شاہد فاضل بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ اجلاس کے دونوں ادوار محلہ چھنی (بلیاہ) کوٹلی آزاد کشمیر کی جامع مسجد کی نئی تعمیر و کشادگی سے متعلق وقف تھے۔ جس میں امام مسجد کیلئے بنانے کی تجویز بھی شامل تھی۔ پہلے سیشن میں مسجد کی نئی تعمیر پر غور و حوض کیا گیا۔ جبکہ دوسرے سیشن میں یہ طے پایا کہ وہاں کے عوام سے چندہ کی اپیل کی جائے۔
جبکہ خود بھی حسب توفیق اللہ کے گھر کی تعمیر کیلئے حصہ ڈالا جائے۔ مسجد بنانا جو کہ نیکی کا کام ہے اور کار ثواب ہے جس میں دل کھول کر مدد کرنی چاہئے۔ اجلاس میں انوار الحق عباس اور شاہد فاضل بھٹی کے علاوہ حافظ امجد، ارشد محمود، صدیق، آکاش فاضل، شہزاد طفیل، اسامہ، انیس، شکیل جنجوعہ اور یاسر جنجوعہ شریک تھےجبکہ نوید صدیق نے خصوصی شرکت کی۔
منی کوٹلی لُوٹن میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے گئے ہوئے تمام مہمانوں اور شرکاء کیلئے پُرتکلف کھانے کا انتظام ڈی سی شہزاد طفیل اور آکاش فاضل نے کیا ہوا تھا۔میزبانوں نے تمام مہمانوں کا قیمتی وقت نکال کر یہاں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔ ضیافت کے بعد اجلاس اختتام پزیر ہوا۔