اولڈہم گروپ کے آزاد پانچ امیدوار جن میں نائلہ ابراہیم اور عائشہ کوثر نے بھاری اکثریت سے میدان مارا
رکن برطانوی پارلیمنٹ جم میکمان ، نو منتخب کونسلروں نائلہ ابراہیم ، نوید چوہان ، عائشہ کوثر ، ڈاکٹر نسیم اسلم ، ظہیر نے جیت کا سہرا اہل خانہ اور اپنے حلقہ انتخاب کی کمیونٹی کو دیا
اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے اولڈہم کونسل سے اپنی اکثریت کھو دی ۔ اولڈہم گروپ کے آزاد پانچ امیدوار جن میں نائلہ ابراہیم اور عائشہ کوثر نے بھاری اکثریت سے میدان مارا ۔
رکن برطانوی پارلیمنٹ جم میکمان ، نو منتخب کونسلروں نائلہ ابراہیم ، نوید چوہان ، عائشہ کوثر ، ڈاکٹر نسیم اسلم ، ظہیر نے جیت کا سہرا اہل خانہ اور اپنے حلقہ انتخاب کی کمیونٹی کو دیا۔ نو منتخب کونسلر نائلہ ابراہیم نے کہا کہ جیت کا سہرا ورنتھ وارڈ کی عوام کو جاتا ہے میرے لیے لیبر پارٹی چھوڑ کر آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنا مشکل لیکن اچھا فیصلہ تھا ،میں آگے سے بڑھ کر کمیونٹی کی خدمت کروں گی ۔
نو منتخب کونسلرز نوید چوہان اور ظہیر کا کہنا تھا کہ انکی جیت مقامی وارڈز کی کمیونٹی اور انتخابی مہم چلانے والے انتھک ساتھیوں کی مرہون منت ہے۔ لیبر پارٹی کے نو منتخب کونسلر ڈاکٹر نسیم اسلم نے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیت کا سہرا انکی انتخابی مہم کے انچارج کونسلر فدا حسین اور لیڈر عروج شاہ کے ساتھ مقامی کمیونٹی کو جاتا ہے دل سے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
کونسلر فدا حسین نے کہا کہ نو منتخب کونسلر ڈاکٹر نسیم اسلم وارڈ کے لیے بہترین کونسلر ثابت ہوں گے ، نو منتخب کونسلر عائشہ کوثر نے بھاری جیت کا سہرا اہل خانہ اور مقامی آبادی کے ساتھ انتخابی مہم چلانے والے ساتھیوں کی وجہ سے ہوئی سب کا دلی شکریہ ۔
اولڈہم گروپ کے چیف راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے کہا کہ اولڈہم کی عوام نے واضح پیغام دیا ہے جمہوریت میں جیت عوام کی وجہ سے ہے انکے جذبات و احساسات کو مدنظر رکھ کر ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے امید ہے اولڈہم گروپ ٹاؤن کی بہتری کے لیے مثالی کردار ادا کرے گا ۔
رکن برطانوی پارلیمنٹ جم میکمان نے کہا کہ اولڈہم کمیونٹی کو لیبر پارٹی کو ووٹ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاست مشکل کھیل ہے اس میں جیت ہار اسکا حصہ ہے لیکن طاقت کا سر چشمہ عوام ہے ۔
اولڈہم کونسل میں لیبر پارٹی کی اکثریت کھونا پارٹی کے لمحہ فکریہ اور اپنی سیاسی حکمت عملی تبدیل کرنے کا متقاضی ہے وہیں اولڈہم گروپ ٹاؤن کی بہتری کے لیے پُرعزم ہے۔