پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( ملائشیا چیپٹر ) ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری

0

پی ایف یو جے (ملائشیا چیپٹر) کے ایگزیکٹو ممبران کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے بھی شرکت کی

کوالالمپور (محمد وقار خان)ملائشیا میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ملائشیا چیپٹر کے ایگزیکٹو ممبران کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی ، تقریب کی نقابت کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے (ملائشیا ) محمد وقار خان نے کہا کہ ہم جی ایم جمالی اور رانا محمد عظیم کے ساتھ ساتھ ملائشیا میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہر قسم کے پراپیگنڈا کے خلاف ہم پہ اعتماد کیا اور ہمارا اخلاقی ساتھ دیا ۔

بعد ازاں صدر پی ایف یو جے (ملائشیا) اویس تاج چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صحافتی میدان میں خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کے ساتھ مل کر چلنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں ، لیکن سازشی اور حسد کے مارے لوگوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ ہمارے تنظیمی نام چرانے کی بجائے میدان عمل میں آکر خدمت کریں اور کمیونٹی کو درپیش مسائل پہ آواز بلند کریں ۔

آخر میں چیف آرگنائزر پی ایف یو جے ( ملائشیا ) عرفان لطیف سیفی نے ایگزیکٹو ممبران سے تنظیم کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کا حلف لیا اور عنقریب مرکزی جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے ، رانا محمد عظیم اور جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے دوبئی زون عنصر اکرم کے ملائشیا آمد کے متعلق انتظامی امور پر مشاورت کی ۔

تمام ایگزیکٹو ممبران نے مرکزی صدر پی ایف یو جے ، جی ایم جمالی ، اور جنرل سیکرٹری رانا محمد عظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پی ایف یو جے (ملائشیا چیپٹر ) کے ممبران ، ملک کی ناموس اور تنظیم کی مضبوطی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

تقریب میں گجرات پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری اور پی ایف یو جے گجرات کے ممبر طارق بشیر بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور پی ایف یو جے ملائشیا چیپٹر کے ممبران کو مبارکباد پیش کی ۔

پی ایف یو جے عہدیداران اویس تاج چوہدری ، عرفان لطیف سیفی ، جام سیف اللہ ، داتو جمیل حمید ، امجد سلطان، منیر احمد خان اور محمد وقار خان کے علاوہ بزنس کمیونٹی سے ملک فاروق ،سید منیر حسن شاہ، شہزاد خان ،محمد جمیل ، ملک الطاف و دیگر نے شرکت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!