کولمبو اسٹرائیکرز نے سری لنکا پریمیئر لیگ میں امپائر کا فیصلہ چیلنج کردیا

0

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) کینڈی فالکنز کے خلاف دوسرے میچ میں کولمبو اسٹرائیکرز کے گیم وننگ کیچ کو غلط قرار دینے سے ٹیم سری لنکا پریمیئر لیگ سیزن میں آگے نہیں بڑھ سکی ۔ کولمبو اسٹرائیکرزکے چمیکا کرونارتنے نے کینڈی فالکنز کا کیچ پکڑا تھا۔ فیصلے کے لئے معاملہ تیسرے امپائر کے پاس گیا جنہوں نے اسے منسوخ کردیا جس پر کھلاڑیوں، اور تماشائیوں نے احتجاج کیا حالانکہ اس کے لئے کافی ثبوت موجود تھے۔

کپتان تھیسارا پریرا کی قیادت میں کولمبو اسٹرائیکرز نے 199 رنز کے شاندار اسکور بنایا۔ تاہم آٹھویں اوور میں چمیکا کرونارتنے کے شاندار کیچ کو ٹی وی امپائر پرگیتھ رامبک ویلا نے مسترد کردیا جس کے بعد اسٹرائیکرز کے کیمپ میں بڑے پیمانے پر مایوسی پھیلی۔

کولمبو اسٹرائیکرز کے مالک ساگر کھنہ نے کہا کہ اس فیصلے نے کھیل کو بری طرح متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین تھا کہ فیصلہ ہمارے حق میں کرے کیونکہ اس کے کافی شواہد موجود ہیں اس تنازع نے کرکٹ امپائرنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال اور فیصلہ سازی میں زیادہ مستقل مزاجی کی ضرورت سے متعلق بحث کو جنم دیا ہے۔

ساگر کھنہ نے سری لنکا پریمیئر لیگ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے اور اس کے بعد کے میچوں میں غیر جانبداری اور سچائی کی ضمانت دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!