سفیر پاکستان سیدہ ثقلین نے برلن میں پاکستانی ریسٹورنٹ گجرات اسپائس کا افتتاح کردیا
برلن(رپورٹ:مطیع اللہ) سفیر پاکستان سیدہ ثقلین نےجرمن دارالحکومت برلن میں پاکستانی ریسٹورنٹ گجرات اسپائس کا افتتاح کیا ۔
جرمنی کے دارلحکومت برلن میں کھانے کے شوقین افراد کے لیے سفیر پاکستان سیدہ ثقلین نے برلن کاروباری شخصیت زبیر چوہدری کے نئے رستوران کا افتتاح کردیا، اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے زبیرچوہدری کیکمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔
سفیر پاکستان سیدہ ثقلین نے کہاکہ پاکستان بزنس مین جرمنی کی اکانومی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ،اس طرح پاکستانی کاروباری شخصیات پاکستان کو زرمبادلہ کی صورت میں اور کمیو نٹی کے افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کیلئے بہترین کاوشیں ہیں۔
پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں نے کہاکہ اس طرح کے معیاری ریستوران کی برلن میں ضرورت تھی جہاں تقریبات کا انعقاد کرایا جاسکے، پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت زبیر چوہدری نے ایک مرتبہ پھرکمیو نٹی کو پاکستانی ناشتہ و کھانوں کے لیے بہترین مرکز کا افتتاح کروادیا ۔
اس سے قبل مدنی ریستوران، دستور اور عجوہ ریستوران کی کامیابی اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ زبیر چوہدری ہمیشہکمیونٹی کی فلاح کے لیے کردار ادا کرتے ہیں۔
برلن کے مین سینٹرل اسٹشین کے قریب ریتناویر استراسے پر موجود گجرات اسپائسی ریسٹورنٹ کے نام سے بہترین کھانوں کے مرکز کے افتتاح سے قریبی کمیونٹی کو حلال کھانے میسرآئیں گے۔
اس موقع پر پاکستان جرمن پریس کلب کے چیئر مین ظہور احمد، منہاج القرآن کے میاں عمران، اسلامی تحریک کے امیر خالد محمود،معروف بزنس مین طارق جاوید اور سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھیں۔