پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی 2اگست کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہونگے

0

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) ادارہ نور السلام فیصل آباد کے سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام و سفیر امن حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی 2اگست بروز جمعۃالمبارک اپنے محبین ، متوسلین ، مریدین ،عزیز و اقارب ،دوست احباب اور عالمی سطح پر دکھی انسانیت کے ساتھ امت مسلمہ کی سلامتی اتحاد و اتفاق کے لیے خصوصی دعا کرنے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔

اللّٰہ تعالیٰ کے ہاں سربسجود اور گڑگڑا کر فریاد کرنے کے ساتھ جب آقائے کائنات کے ہاں حاضری ہو گی تو آپؐسے امت کی آسانیوں کے لیے شفاعت کی التجا کریں گے ۔ اپنے خصوصی پیغام میں انکا کہنا تھا میری تمام حلقہ احباب سے التجا ہے کہ میں خلوص نیت سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جا رہا ہوں جانے انجانے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو خداراہ معافی کا طلبگار ہوں ۔

عالمی سطح پر آج جو بدامنی افراتفری اور انسانیت ظلم و ستم کی چکی میں پس رہی ہے بنیادی وجہ اسلام سے دوری ہے اگر ہم آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پہ چل پڑیں تو ہمارے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی لیکن مادیت کی دلدل میں دھنس کر اصلیت کھو بیٹھے ہیں ۔

یاد رہے حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی عمرہ کی ادائیگی کے بعد دین اسلام کے عین مطابق انسانیت کو زندگی گزارنے کا پیغام پہنچانے کے لیے برطانیہ و یورپ کے دورہ پر 32اگست بروز جمعۃ المبارک مانچسٹر ائیرپورٹ پہنچیں گے ۔

محبین ، متوسلین ، مریدین انکی آمد کے لیے بے چین اور دعاگو ہیں کہ وہ بخیریت برطانیہ کی سر زمین پر قدم رکھیں ،آمین ثم آمین۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!