چین کا ٹاپ 100سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن کلسٹرز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پہلا نمبر ہے، رپورٹ

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) نے سنگاپور آئی پی ویک 2024 میں گلوبل انوویشن انڈیکس رپورٹ 2024 کی پہلی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق چین مسلسل دوسرے سال دنیا کے ٹاپ 100 سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن کلسٹرز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے 100 بہترین سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن کلسٹرز میں سے26 چین کے پاس  ہیں جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 24 تھی۔ اس کے بعد امریکہ 20، جرمنی 8 اور بھارت اور کوریا 4،4 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

درجہ بندی دو اشاریوں پر مبنی ہے جس میں پیٹنٹ تعاون معاہدے کے تحت شائع شدہ پیٹنٹ درخواست میں موجد کا مقام اور شائع شدہ سائنسی اور تکنیکی مقالوں کے مصنف کا مقام ، شامل ہیں۔

ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) ان اشاریوں پر اعداد و شمار اور درجہ بندی جاری کرتی ہے تاکہ دنیا میں سائنسی اور تکنیکی سرگرمی کے انتہائی فعال ارتکاز والے علاقوں کی نشاندہی کی جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!