شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ

0

اقوام متحدہ (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کےعالمی ادارہ برائے مہاجرین کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ، جو حال ہی میں شام کے دورے سے واپس لوٹی ہیں، نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شام وسیع پیمانے پر بے گھر ہونے والے افراد کو دوبارہ بسانے کے لیے تیار نہیں ہے . اگر لاکھوں شامی پناہ گزین وطن واپس لوٹتے ہیں تو اس سے پہلے سے ہی کمزور معاشرے میں نئے تنازعات پیدا ہوں گے۔

رواں ماہ کے آغاز میں شام کی سیاسی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلیوں کے بعد بڑی تعداد میں پناہ گزینوں نے اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا تھا۔ 9 تاریخ کو، ترکیہ نے ترکیہ میں شامی پناہ گزینوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کئی ترک شامی سرحدی گزرگاہوں کو دوبارہ کھول دیا جو کئی سالوں سے بند تھیں۔ رواں ماہ کی 9 تاریخ کو جرمنی، آسٹریا، برطانیہ، فرانس اور بیلجیئم سمیت کئی یورپی ممالک نے شامی شہریوں کی پناہ کی درخواستوں کو قبول کرنے کا عمل معطل کرنے کا اعلان کیا۔

چین کی  نینگ شیا یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف چائنا-عرب کنٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیو شن چھون نے کہا کہ اگرچہ شام کی نئی عبوری حکومت نے پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے اپنے خیرمقدم کا واضح طور پر اظہار کیا ہے، لیکن فی الحال شام کے معاشی حالات ایسے نہیں ہیں کہ ان کی واپسی کا خیرمقدم کیا جا سکے۔

شام کی عبوری حکومت کے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں موجود شامیوں کی اکثریت کو اب اپنی بقا کے لیے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی امداد پر انحصار کرنا ہوگا۔ اگر بیرون ملک مقیم مزید پچاس یا ساٹھ لاکھ شامی پناہ گزین وطن واپس لوٹتے ہیں تو شام خود انہیں بنیادی ذریعہ معاش کی ضمانت فراہم نہیں کر سکے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!